راولپنڈی میں 8 سالہ لاپتا بچے کی لاش کنویں سے برآمد

راولپنڈی(جانوڈاٹ پی کے)راولپنڈی تھانہ گوجرخان کے علاقے ڈھوک گوندل میں گھر سے نکلنے کے بعد لاپتا ہوئے 8 سالہ بچے کی لاش علاقے کے کنویں سے ملی ہے۔

پولیس کے مطابق بچے کے ماموں کی مدعیت میں گزشتہ روز 8 سالہ محمد آیان علی کے اغوا کا مقدمہ درج تھا جس میں بچے کے ماموں غفار احمد قریشی نے موقف اختیار کیا کہ بھانجا محمد آیان منگل کی صبع نو بجے گھر سے نکلا لیکن واپس نہ آیا، تلاش شروع کی کسی جگہ بھی سراغ نہ ملا، قانونی کارروائی کرکے بچے کو بازیاب کرایا جائے اور نامعلوم شخص کے خلاف کاروائی عمل میں لائی جائے۔

پولیس نے ماموں کے بیان پر مقدمہ درج کیا اور بچے کی تلاش میں شروع کردی، بدھ کو ایس ایچ او گوجرخان انسپکٹر ملک رفیق نے ریسکیو 1122 کی مدد سے  علاقے کے کنوؤں میں ایک ایک کرکے تلاش شروع کی تو ایک کنویں سے بچے کی لاش برآمد ہوئی۔

پولیس حکام کا کہنا تھاکہ بچے کی لاش نکال کر پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کردی ہے، موت کی حتمی وجہ کا تعین پوسٹ مارٹم اور فرانزک رپورٹ میں سامنے آئے گا، بچہ یتیم تھا اور اپنے ماموں کے ساتھ رہتا تھا۔

مزید خبریں

Back to top button