ابدالی میزائل کے کامیاب تجربے نے دشمن کی نیندیں اڑا دیں

اسلام آباد(جانوڈاٹ پی کے) پاکستان نے ابدالی میزائل سسٹم کا کامیاب تجربہ کرتے ہوئے اپنی دفاعی صلاحیت اور تکنیکی مہارت کا عملی مظاہرہ کیا ہے، یہ تجربہ 3 مئی 2025 کو جنگی مشق انڈس کے تحت کیا گیا۔
پاکستان نےدفاعی صلاحیت کامظاہرہ کرکےدشمن کوبازرہنےکی تنبیہ کر دی، اس کامیاب تجربے سے دشمن بوکھلاہٹ کا شکار ہوگیا۔
ذرائع کے مطابق ابدالی میزائل زمین سے زمین تک 450 کلومیٹر تک ہدف کو نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے، جو ملک کے دفاعی نظام کو مزید مضبوط بناتا ہے۔
حکام کا کہنا ہے کہ اس تجربے کا مقصد افواج کی آپریشنل تیاریوں کو جانچنا اور جدید نیوی گیشن سسٹم سمیت اہم تکنیکی پہلوؤں کا جائزہ لینا تھا۔
ماہرین کے مطابق اس کامیاب تجربے سے پاکستان نے نہ صرف اپنی دفاعی برتری کو اجاگر کیا بلکہ کسی بھی ممکنہ جارحیت کے خلاف واضح پیغام بھی دیا ہے۔ پاکستان نے دفاعی نظام کی جانچ سے بھارتی فالس فلیگ ہتھکنڈوں کامنہ توڑجواب دیا۔



