ایرانی میزائلوں کی برسات کے بعد بن گوریان ایئرپورٹ پر ایمرجنسی نافذ

تہران (مانیٹرنگ ڈیسک) پاسدارانِ انقلاب نے دعویٰ کیا ہے کہ اسرائیلی فضائیہ کے اہم اڈوں تل نوف اور نواتیم کو میزائل حملوں میں نشانہ بنایا گیا ہے۔

ایرانی خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق یہ کارروائی اسرائیل کی جانب سے ایران میں ریڈار تنصیبات پر مبینہ حملوں کے جواب میں کی گئی۔ پاسدارانِ انقلاب کا کہنا ہے کہ یہ اقدام “جوابی کارروائی” اور “حکمت عملی کا حصہ” تھا، جبکہ مزید سخت ردعمل کی وارننگ بھی دی گئی ہے۔

بیان میں کہا گیا کہ اگر جارحیت دوبارہ کی گئی تو اس کا جواب مزید وسیع اور تباہ کن ہوگا۔

دوسری جانب عرب میڈیا رپورٹس کے مطابق حملوں کے بعد تل ابیب اور وسطی اسرائیل میں دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں جبکہ میزائل کے ٹکڑے مختلف علاقوں میں گرے۔ اسرائیل کے بن گوریان ایئرپورٹ پر بھی ہنگامی صورتحال نافذ کر دی گئی ہے۔

مزید خبریں

Back to top button