میر واعظ عمر فاروق کا مہاجرینِ کشمیر کے حقِ رائے دہی کی حمایت پر زور، تمام فریقین سے مذاکرات کی اپیل

مظفرآباد(جانوڈاٹ پی کے) حریت رہنما میر واعظ عمر فاروق نے کہا ہے کہ پاکستان میں مقیم لاکھوں کشمیری مہاجرین کا حقِ رائے دہی ان کا آئینی اور جمہوری حق ہے، جسے نظر انداز نہیں کیا جا سکتا۔

اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ کشمیری مہاجرین کے حقوق جموں و کشمیر کے عوام کے اجتماعی حقوق کا لازمی حصہ ہیں اور وہ مساوی احترام اور تحفظ کے مستحق ہیں۔

میر واعظ عمر فاروق نے کہا کہ جموں و کشمیر کے ہر خطے کے عوام کے حقوق کی بلاامتیاز نمائندگی ہی اجتماعی جدوجہد کی کامیابی کی ضمانت ہے۔ ان کے مطابق کسی ایک طبقے کے حقوق کے لیے دوسرے طبقے کے آئینی اور جمہوری حقوق کو نظر انداز نہیں کیا جا سکتا۔

انہوں نے زور دیا کہ مساوات، انصاف اور باہمی احترام ہی اجتماعی حقوق کے تحفظ کی بنیاد ہیں، اس لیے اس معاملے پر تمام متعلقہ فریقین کو باہمی مشاورت اور افہام و تفہیم کے ذریعے ایسا متوازن اور قابلِ قبول حل تلاش کرنا چاہیے جو سب کے لیے قابلِ قبول ہو۔

رپورٹ میں یہ بھی دعویٰ کیا گیا ہے کہ کالعدم ایکشن کمیٹی کی جانب سے کشمیری مہاجرین کے حقوق محدود کرنے کی کوششوں پر تنقید کی جا رہی ہے۔ تاہم اس دعوے سے متعلق کالعدم ایکشن کمیٹی کا مؤقف اس خبر میں شامل نہیں ہے۔

مزید خبریں

Back to top button