میر پور خاص:آبائی جائیداد پر چچا اور اس کے بیٹوں کے قبضے کے خلاف شہری سراپا احتجاج

میرپورخاص (شاھدمیمن\جانوڈاٹ پی کے)آبائی جائیداد پر چچا اور اس کے بیٹوں کے قبضے کے خلاف شہری سراپا احتجاج بن گیا، میرپورخاص پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے شادی پلی کے رہائشی راجہ خالق دل نے کہا کہ والد کی وفات کے بعد میرے چچا غلام قادر دل اور اس کے بیٹے مرتضیٰ دل نے ریونیو اہلکاروں کی ملی بھگت سے میرے والد کی زرعی اراضی 500 ایکڑ سے زائد رقبہ پر قبضہ کر لیا ہے میں نے متعلقہ حکام کو بھی شکایت کی ہے لیکن کوئی کارروائی نہیں ہوئی۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ مذکورہ لوگ مجھے جھوٹے مقدمات میں ملوث کرنے کی دھمکیاں دے رہے ہیں اور جان سے مارنے کی دھمکیاں دے رہے ہیں شادی پلی پولیس اسٹیشن میں اس طرح کی شکایت درج کرانے کے باوجود پولیس کوئی کارروائی کرنے کو تیار نہیں ہے مذکورہ افراد سے مجھے جان کا خطرہ ہے انھوں نے متعلقہ حکام سے پرزور مطالبہ کیا کہ اس معاملے کا نوٹس لیتے ہوئے مذکورہ افراد کے خلاف قانونی کارروائی کر کے ان کی زمین کا قبضہ ختم کروا کر مجھے انصاف اور تحفظ فراہم کیا جائے۔



