میرپورخاص،مون سون امکانی بارشوں سے پیش نظر پیشگی حفاظتی اقدامات کی تیاری

میرپورخاص (شاھد میمن/جانوڈاٹ پی کے)مون سون امکانی بارشوں سے پیش نظر پیشگی حفاظتی اقدامات کی تیاری اور انتظامات کا جائزہ لینے کے متعلق ڈویژنل کمشنر شہمیر خان بھٹو کی صدارت میں کمشنر کمیٹی میں اجلاس منعقد ہوا کمشنر نے متعلقہ افسران کو مون سون امکانی بارشوں کے پیش نظر پیشگی تمام درپیش مسائل حل کرنے اور انتظامات مکمل کرنے کی ہدایت کی کمشنر شہمیر خان بھٹو نے کہا کہ مون سون بارشوں میں نشیبی علاقوں سے بارش کے پانی کی فوری نکاسی کے لیے موئثر اقدامات کیے جائیں تاکہ وہاں کے لوگوں کو مشکلات سے بچایا جا سکے کیونکہ حکومت سندھ اور ڈویژنل انتظامیہ لوگوں کو مشکلات سے بچانے کے لیے سنجیدہ ہے قبل ازیں ڈائریکٹر نارا کینال ایریا واٹر بورڈ میرپورخاص شان ملاح نے آگاہی دیتے ہویے بتایا کہ جمڑاؤ کینال روہڑی کینال سے شروع ہوتی ہے جس میں 13600 کیوسک پانی کی گنجائش ہے جو پینے کے پانی اور زرعی کاشت کے لیے نہروں کے آخری حصے تک پہنچایا جاتا ہے اس موقع پر ایگزیکٹو انجنئیر محکمہ ایل بی او ڈی میرپورخاص نجیب احمد شاہ نے بتایا کہ ایل بی او ڈی واپڈا کی جانب سے 1986 میں 4600 کیوسک پانی نکاسی کرنے کے لیے بنایا گیا تھا جس میں زیادہ سے زیادہ 7000 کیوسک پانی گذرنے کی گنجائش ہے مگر 2022 کے بارشوں کے دوران ایل بی او ڈی اسپائنل ڈرین سے 12000ہزار کیوسک پانی گذرا جس سے میرپورخاص بالخصوص جھڈو اور نوکوٹ شدید متاثر ہوئے انہوں نے مزید کہا کہ حکومت سندھ کی جانب سے 2022 کی شدید بارشوں کے پیش نظر بآسانی سے نکاسی آب کرنے کے لیے اسپائینل ڈرین، آر ڈیز اور قدرتی گذر گاہوں کی پشتوں کو مضبوط بنایا گیا اور مزید جہاں جہاں ضرورت ہے وہاں کام جاری ہے کمشنرنے تمام متعلقہ اضلاع کے ڈپٹی کمشنروں کو ہدایت کی کہ وہ اپنے اپنے اضلاع میں مون سون بارشوں کی تیاری اور پیشگی انتظامات کرنے کے لیے متعلقہ محکموں کے افسران سے اجلاس منعقد کریں اور جہاں جہاں نکاسی آب کرنے کے لیے کام جاری ہے ان کا معائنہ کریں تاکہ کسی بھی صورتحال سے بروقت نمٹنے میں مدد مل سکے اجلاس میں ایڈیشنل کمشنر ون سبھاش چندر ، ڈپٹی کمشنر نواب سمیر حسین لغاری، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ٹو فیصل علی سومرو، اسسٹنٹ کمشنر میرپورخاص غلام حسین کانیہوں، اسسٹنٹ کمشنر جھڈو فیصل گجر ، اسسٹنٹ کمشنر ڈگری اختر حسین لاشاری، اسسٹنٹ کمشنر کوٹ غلام محمد ریحان ڈیتھو، ایگزیکیٹو انجنئیر مٹھڑاؤکینال معاذ سلیم اور دیگر متعلقہ افسران نے شرکت کی.



