سعودی عرب میں حج مشن کیلئے ٹرانسپورٹ ٹھیکہ منسوخ، نجی کمپنی نے الزامات مسترد کر دیئے

اسلام آباد(جانوڈاٹ پی کے)وزارت مذہبی امور نے سعودی عرب میں پاکستانی حج مشن کیلئے ٹرانسپورٹ خدمات فراہم کرنے والی نجی کمپنی کا ٹھیکہ منسوخ کر دیا۔
وزارت مذہبی امور کے مطابق حج ٹرانسپورٹ سروسز میں سنگین خلاف ورزیوں کے باعث معاہدہ ختم کیا گیا، جبکہ متعلقہ کمپنی 24 گھنٹے آپریشن کیلئے مطلوبہ تعداد میں ڈرائیور فراہم کرنے میں ناکام رہی۔
حکام کے مطابق کم بولی دینے والی پاکستانی نجی کمپنی نے نومبر میں یہ ٹھیکہ حاصل کیا تھا، تاہم کارکردگی سے متعلق مسائل سامنے آنے پر کارروائی کی گئی۔
دوسری جانب نجی کمپنی نے وزارت کے الزامات کو مسترد کرتے ہوئے مؤقف اختیار کیا ہے کہ معاہدے کے بعد ایک ماہ تک خدمات فراہم کی گئیں اور جب بھی ڈرائیورز مانگے گئے، فراہم کیے گئے۔ کمپنی حکام نے وزیر مذہبی امور سے شفاف تحقیقات کا مطالبہ بھی کیا ہے۔



