میں نے ایوان کی مضبوطی کے لیے ہر مظلوم کا ساتھ دیا، کیا جیتے ہوئے لوگوں کو ہروانا آئین کی خلاف ورزی نہیں ہے؟محمود خان اچکزئی

اسلام آباد (جانوڈاٹ پی کے) اپوزیشن لیڈر محمود خان اچکزئی نے کہا ہے کہ میں نے ایوان کی مضبوطی کے لیے ہر مظلوم کا ساتھ دیا، کیا جیتے ہوئے لوگوں کو ہروانا آئین کی خلاف ورزی نہیں ہے؟ شہباز شریف کو کہتا ہوں کہ غلطیوں کی اصلاح ہو سکتی ہے، آئیں بیٹھیں اور معاملات کو آگے بڑھائیں۔
قومی اسمبلی میں بجٹ پر بحث کا آغاز کرتے ہوئے اپوزیشن لیڈر محمود خان اچکزئی نے کہا کہ میں نے اس ایوان کی مضبوطی کے لیے ہر مظلوم کا ساتھ دیا، کیا جیتے ہوئے لوگوں کو ہروانا آئین کی خلاف ورزی نہیں ہے؟ آپ کے کسانوں نے پیاز ٹماٹر آلو جانوروں کے سامنے پھینک دیئے، فیڈریشن صوبوں کو پیسے دیتی ہے آپ نے صوبوں سے لے لیے، اقبال آفریدی کو آپ نے ایوان سے نکال دیا۔ شہباز شریف سے کہتا ہوں اس پارلیمنٹ کو مضبوط کرو، اسی میں ملک کا بھی فائدہ ہے اور عوام کا بھی، میں آپ کی غیر مشروط حمایت کروں گا۔
محمود خان اچکزئی کا مزید کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی پر اتنی سختی نہ کریں، یہ بری بات ہے، بانی پی ٹی آئی سے کسی کی ملاقات ہو جائے تو کیا ہو گا؟ ایک دوسرے کو جیلوں میں ڈالنے سے کچھ نہیں ہو گا۔ ایک معاہدہ کریں تاکہ سیاسی جماعتیں ایک دوسرے کی ٹانگیں نہ کھینچیں، جو انتخابات جیتے گا وہ 5 سال تک حکومت کرے گا۔



