پنجاب کی 5 میڈیکل یونیورسٹیز کے وائس چانسلرز مدت ملازمت پوری ہونے پر اپنے عہدوں سے سبکدوش

لاہور(جانوڈاٹ پی کے)پنجاب کی پانچ میڈیکل یونیورسٹیز کے وائس چانسلرز مدت ملازمت پوری ہونے پر اپنے عہدوں سے سبکدوش ہو گئے ، محکمہ صحت نے قائم مقام وائس چانسلرز تعینات کر دئیے ۔
تفصیلات کے مطابق پروفیسرنادیہ نسیم کو یونیورسٹی آف ہیلتھ سائسنز ، پروفیسر ڈاکٹر خرم کو راولپنڈی میڈیکل یونیورسٹی ، پروفیسر محمد معین کو کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی ، پروفیسر عبدالمجید کو فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی،پروفیسر فیصل بلال لودھی کو فیصل آباد میڈیکل یونیورسٹی کاوی سی تعینات کر دیاگیا۔
پانچ یونیورسٹیز کے وائس چانسلرز کی تعیناتی عارضی بنیادوں پر کی گئی ہے، حکومت نئے وائس چانسلرز کی تعیناتی کے لیے درخواستیں طلب کر چکی ہے، جلد نئے وائس چانسلرز کے انٹرویو کا سلسلہ شروع ہو گا۔



