پاکستان ثالثی کرکے دنیا کو تیسری عالمی جنگ سے بچا رہا ہے، مولانا فضل الرحمان

لاہور(جانوڈاٹ پی کے)جمعیت علماء اسلام (جے یو آئی) کے  سربراہ  مولانا فضل الرحمان  نے کہا ہےکہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کو  رہا  کرکے  سیاسی کردارادا کرنےکا موقع دینا چاہیے۔

لاہور میں صحافیوں سے گفتگو میں مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف سے رابطےکسی نتیجے تک نہیں پہنچ سکے۔

مشرق وسطیٰ میں جاری تنازع کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ  خلیجی ممالک کو  سمجھنا ہوگا کہ امریکی اڈے ان کے نقصان کا باعث بنے ہیں، پاکستان ثالثی کرکے دنیا کو تیسری عالمی جنگ سے بچا رہا ہے، موجودہ حالات عالمی جنگ کا باعث بن سکتے ہیں، صورتحال جاری رہی تو دوسری طاقتیں بھی جنگ کا حصہ بن جائیں گی۔

مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ ہم نے سعودی عرب  اور  پاکستان کے دفاعی معاہدےکو سراہا ہے، سی پیک عمران خان دور میں بند ہوا جو اب تک بند ہے، پالیسیوں میں مستقل بہتری لانےکی ضرورت ہے،حکمرانوں کا موجودہ عروج عارضی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ دینی مدارس کے لیے مشرف، پی ٹی آئی اور موجودہ حکومت کی پالیسی یکساں ہے، مدارس کی نہ رجسٹریشن ہو رہی ہےاور نہ ہی ان کےاکاؤنٹس کھولے جا رہے ہیں۔

مزید خبریں

Back to top button