وزیراعظم شہباز شریف کا جنگ بندی میں توسیع کی درخواست قبول کرنے پر صدر ٹرمپ سے اظہار تشکر

اسلام آباد(جانوڈاٹ پی کے)وزیراعظم شہباز شریف نے اپنی اورفیلڈ مارشل عاصم منیر کی طرف سےجنگ بندی میں توسیع کی درخواست قبول کرنے پر صدر ٹرمپ  سے اظہار تشکر کیا۔

وزیراعظم شہباز شریف نے سوشل میڈیا پر جاری پیغام میں کہا کہ اپنی اور فیلڈ مارشل عاصم منیر کی طرف سے جنگ بندی میں توسیع کی درخواست قبول کرنے پر صدر ٹرمپ کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔

وزیراعظم نے کہا پوری امید ہےکہ فریقین تنازع کےمستقل خاتمےکیلئے اسلام آباد میں مذاکرات کےدوسرے دور میں جامع ‘امن ڈیل’ کوانجام دینے میں کامیاب ہوں گے۔

وزیراعظم نے واضح کیا کہ پاکستان تنازعات کے مذاکراتی حل کے لیے اپنی بھرپور کوششیں جاری رکھے گا، پوری امید ہے کہ دونوں فریق جنگ بندی کی پاسداری جاری رکھیں گے۔

یاد رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر کی درخواست پر ایران پر حملے روکنے کا اعلان کردیا ہے۔

امریکی صدر نے سوشل میڈیا پر جاری پیغام میں کہا کہ وزیر اعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر نے ہم سے ایرانی قیادت کی متفقہ تجاویز آنے تک حملے روکنے کا کہا ہے، وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل کی درخواست پر ایران پر حملے روک رہے ہیں۔

مزید خبریں

Back to top button