مولانا فضل الرحمان اور اختر مینگل کی ملاقات، بلوچستان کی امن و امان کی صورتحال پر شدید تشویش کا اظہار

اسلام آباد(جانوڈاٹ پی کے)جمعیت علمائے اسلام پاکستان کے سربراہ مولانا فضل الرحمان اور بلوچستان نیشنل پارٹی مینگل کے سربراہ سردار اختر مینگل نے کہا ہے کہ امن و امان کی صورت حال کسی صورت ملک اور قوم کے مستقبل کے لیے امید افزا نہیں ہے۔

ترجمان جمعیت علمائے اسلام پاکستان اسلم غوری کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ بلوچستان کے مسئلے پر اختر مینگل نے فضل الرحمان سے ملاقات کی اور وہ وفد کے ہمراہ مولانا فضل الرحمان کی رہائش گاہ آئے۔

انہوں نے کہا کہ ملاقات میں موجودہ ملکی سیاسی صورت حال پر بات چیت ہوئی، اور بلوچستان میں امن وامان کی صورت حال پر غوروخوض اور انتہائی تشویش کا اظہار کیا گیا۔

دونوں رہنماؤں اتفاق کیا کہ امن وامان کی صورت حال کسی بھی صورت ملک اور قوم کے مستقبل کے لیے امید افزا نہیں ہے۔

ترجمان جےیوآئی کے مطابق دونوں رہنماؤں نے اتفاق کیا کہ موجودہ ہائبرڈ نظام کی وجہ سے معیشت اور امن وامان کو شدید نقصان پہنچا ہے۔

سربراہ جے یوآئی اور اخترمینگل کی ملاقات کے دوران اسلم غوری، سینیٹر کامران مرتضیٰ، مولانا صلاح الدین ایوبی اور مولانا عبیدالرحمان بھی موجود تھے۔

مزید خبریں

Back to top button