وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز وفد کے ہمراہ باکو پہنچ گئیں ، ایئرپورٹ پر پرتپاک خیر مقدم

باکو/ لاہور( جانوڈاٹ پی کے)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز  کا وفد کے ہمراہ آذربائیجان کے دارالحکومت باکو پہنچ گئیں،باکو ائیر پورٹ پہنچنے پر پنجاب کے وفد کا پرتپاک خیر مقدم کیاگیا-وزیراعلیٰ مریم نواز اور وفد کا باکو ائیر پورٹ پہنچنے پرڈپٹی منسٹر ڈیفنس انڈسٹری مسٹر مہمان بوکسی سوف نے استقبال کیا -پاکستان میں آذربائیجانی سفیرخضر فرہادوف اوران کی اہلیہ،آذربائیجان میں پاکستانی سفیر قاسم محی الدین اور ان کی اہلیہ بھی استقبال کیلئے ائیر پورٹ پر موجود تھیں –

وزیر اعلیٰ مریم نواز  3 روز دورے کے دوران حکومت آذربائیجان کی سرکاری مہمان ہونگی- وزیر اعلیٰ مریم نواز  17 مئی کو آذربائیجان کے صدر ائیلہام علیوف سے ملاقات کریں گی اور باکو’’ ورلڈ اربن فورم‘‘پر پاکستان کی نمائندگی کریں گی-

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز  باکو اولمپک اسٹیڈیم میں ورلڈ لیڈرز سمٹ سے خطاب کریں گی- وزیر اعلیٰ ورلڈ اربن فورم پر ’’اپنی چھت اپنا گھر‘‘ پیش کریں گی-افورڈ ایبل ہاؤسنگ سیکٹر میں پنجاب کا منفرد ماڈل’’ اپنی چھت، اپنا گھر‘‘ ورلڈ اربن فورم میں پیش کیا جائیگا –

سینئر منسٹر مریم اورنگزیب،وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری،وزیر ہاؤسنگ بلال یٰسین،وزیر کھیل فیصل ایوب، وزیر زراعت عاشق حسین کرمانی،معاون خصوصی علی ڈار بھی وفد میں شامل ہیں –

مزید خبریں

Back to top button