مریم نواز کی آذربائیجان کے بابائے قوم حیدر علی کے مقبرے پر حاضری

باکو  (جانوڈاٹ پی کے) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے آذربائیجان کے دارالحکومت باکو میں اپنی سرکاری مصروفیات کا آغاز کر دیا۔

دورے کے دوران وزیراعلیٰ پنجاب نے آذربائیجان کے بابائے قوم حیدر علی کے مزار پر حاضری دی، بابائے قوم کے مقبرے پر پھول رکھے اور فاتحہ خوانی کی۔

اس موقع پر انہوں نے آذربائیجان کی ترقی اور پاک-آذربائیجان دوستی کے فروغ کے لیے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا۔

بعد ازاں وزیراعلیٰ پنجاب یاد گار کوچہ شہداء پہنچیں جہاں انہوں نے آذربائیجانی شہداء کی یادگار پر پھول چڑھائے اور شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔

وزیراعلیٰ پنجاب اور وفد کے شرکاء نے آذر بائیجان کے قومی شہداء کی قربانیوں کو سراہا۔

آذربائیجان کے سفیر خضر فرہادوف اور وفد کے دیگر ارکان بھی وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف کے ہمراہ تھے۔

مزید خبریں

Back to top button