مریم نواز کی ڈاکٹر حسنات خان سے ملاقات،جناح انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی کے ڈین کی ذمہ داری سنبھالنے پر مبارکباد

لاہور(جانوڈاٹ پی کے)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز سے معروف برطانوی نژاد پاکستانی ڈاکٹر حسنات خان نے ملاقات کی جس میں وزیراعلیٰ نے انہیں جناح انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی کے ڈین  کی ذمہ داری سنبھالنے پر مبارکباد دی۔

جمعرات کو وزیراعلیٰ پنجاب سے معروف پاکستانی نژاد برطانوی ڈاکٹرحسنات خان کی ملاقات ہوئی جس میں نوتعمیر شدہ جناح انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی کے انتظامی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

وزیراعلیٰ نے جناح انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی کو بہترین ادارہ بنانے کے عزم  کا اعادہ کیا۔

 وزیراعلیٰ مریم نواز  نے ڈاکٹرحسنات کو ڈین جناح انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی کا عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد دی۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے کہاکہ خوشی ہے پاک دھرتی کے سپوت نے غریب ہم وطنوں کی خدمت کا راستہ چن لیا۔

انہوں نے کہا کہ  پنجاب ہی نہیں پاکستان کے ہر فرد کو دل کے علاج کی بہترین سہولتیں فراہم کرنے کے لیے کوشاں ہیں، پنجاب کو دنیامیں میڈیکل ٹورازم کا ہب بناناچاہتےہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز لیڈی ڈیانا کی دوستی سے شہرت پانے والے معروف ہارٹ سرجن ڈاکٹر حسنات کو جناح کارڈیک انسٹیٹیوٹ لاہور کا سربراہ لگانے کا فیصلہ کیا گیا۔

ہارٹ سرجن ڈاکٹر حسنات برطانیہ اور آسٹریلیا کے اسپتالوں میں کام کا وسیع تجربہ رکھتے ہیں، انہیں لیڈی ڈیانا سے دوستی کی بدولت عالمی شہرت ملی تھی۔

لیڈی ڈیانا نے 1996 میں اپنے دورہ لاہور کے دوران ڈاکٹر حسنات کی والدہ سے بھی ملاقات کی تھی۔ ڈاکٹر حسنات کے ماموں ڈاکٹر جواد ساجد بھی معروف ہارٹ سرجن ہیں۔

مزید خبریں

Back to top button