میرے7کروڑ واپس کرو!،مریم نواز نے چودھری شوگر ملز کیلئے جمع کرائےپیسے واپس مانگ لئے

لاہور(جانوڈاٹ پی کے)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے چوہدری شوگر مل کے لیے بطور گارنٹی لاہور ہائیکورٹ میں کرائے گئے 7کروڑ روپے واپس لینے کے لیے درخواست دائر کردی۔چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ مس عالیہ نیلم کی سربراہی میں قائم 3رکنی بینچ نے درخواست کی سماعت کی۔ مریم نواز کی جانب سے وکیل جاوید ارشد بھٹی ایڈووکیٹ پیش ہوئے۔مؤقف اختیار کیا گیا کہ چوہدری شوگر مل میں سات کروڑ روپے بطور گارنٹی جمع کروائے گئے، نیب نے شوگر مل کیس ختم کردیا، عدالت ہائی کورٹ میں جمع ہوئے سات کروڑ روپے واپس کرنے کا حکم دے۔عدالت نے نیب کے وکیل سے سپریم کورٹ سے درخواست واپس لینے کی دستاویزات طلب کرلیں۔وکیل نیب نے کہا کہ ہم نے سپریم عدالت میں درخواست دائر کی تھی مگر اس پر اعتراض لگا ہوا تھا، آفس اعتراض کے بعد ہم نے دوبارہ درخواست دائر نہیں کی۔عدالت نے کہا کہ آپ سپریم عدالت میں درخواست واپس لینے کی دستاویزات پیش کریں جس پر نیب کے وکیل نے درخواست واپسی کی دستاویزات جمع کروانے کی مہلت طلب کی۔عدالت نے سماعت چار مئی تک ملتوی کردی۔

مزید خبریں

Back to top button