پاک بحریہ کی کمانڈ اینڈ سٹاف کانفرنس، بحری خطرات اور سٹریٹجک چوک پوائنٹس کی سکیورٹی کا جائزہ

اسلام آباد(جانوڈاٹ پی کے) سربراہ پاک بحریہ ایڈمرل نوید اشرف کی زیر صدارت پاک بحریہ کی کمانڈ اینڈ سٹاف کانفرنس منعقد ہوئی، جس میں بحری شعبے کو درپیش روایتی و غیر روایتی خطرات اور سٹریٹجک چوک پوائنٹس کی سکیورٹی صورتحال کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔

کانفرنس میں خطے میں امن و استحکام اور بحری سلامتی کے حوالے سے پاک بحریہ کے کلیدی کردار پر بھی تفصیلی غور کیا گیا۔

ایڈمرل نوید اشرف نے پاک بحریہ کی ہمہ وقت جنگی اور آپریشنل تیاریوں کا تسلسل برقرار رکھنے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ میری ٹائم سکیورٹی کے بڑھتے ہوئے چیلنجز سے نمٹنے کے لیے جدید ہتھیاروں اور ٹیکنالوجی کا حصول ناگزیر ہے۔

نیول چیف کو پاک بحریہ کے جاری اور مستقبل کے مختلف منصوبوں پر بھی بریفنگ دی گئی۔

ایڈمرل نوید اشرف نے ملکی بحری سرحدوں کے دفاع کے لیے پاک بحریہ کی آپریشنل تیاریوں پر اطمینان کا اظہار کیا اور بحری سلامتی کو یقینی بنانے کے عزم کا اعادہ کیا۔

مزید خبریں

Back to top button