آبنائے ہرمز کسی نہ کسی طریقے سے کھلی رہے گی، مارکو روبیو

واشنگٹن (ویب ڈیسک) امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے کہا ہے کہ آبنائے ہرمز کسی نہ کسی طریقے سے کھلی رہے گی اور اس حوالے سے قطر میں اہم مذاکرات جاری ہیں۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق مارکو روبیو کا کہنا تھا کہ ایران کے ساتھ ممکنہ معاہدے کی زبان اور الفاظ پر بات چیت جاری ہے جبکہ ابتدائی دستاویز کے اہم نکات پر مذاکرات میں مزید چند دن لگ سکتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ تیل کی قیمتوں میں استحکام پوری دنیا کیلئے ضروری ہے، آبنائے ہرمز میں جو کچھ ہو رہا ہے وہ غیر قانونی، قواعد کے خلاف اور عالمی عدم استحکام کا باعث ہے۔
امریکی وزیر خارجہ نے واضح کیا کہ یوکرین کے ساتھ اس وقت کوئی فعال یا طے شدہ مذاکرات جاری نہیں ہیں۔



