40سال بھارتی قید میں گزارنے والے سپاہی مقبول حسین کی 8ویں برسی آج منائی جا رہی ہے

راولپنڈی(جانوڈاٹ پی کے) 40 برس بھارتی قید میں گزارنے والے سپاہی مقبول حسین کی 8ویں برسی آج عقیدت و احترام سے منائی جا رہی ہے۔

سپاہی مقبول حسین کی زندگی وطن سے وفاداری، عزم، استقامت اور بے مثال بہادری کی لازوال داستان ہے۔ ان کا تعلق آزاد کشمیر کے علاقے تراڑکھل سے تھا اور وہ 4 آزاد کشمیر رجمنٹ کا حصہ تھے۔

1965 کی جنگ کے دوران سپاہی مقبول حسین نے بہادری سے اپنے فرائض انجام دیتے ہوئے دشمن کا ڈٹ کر مقابلہ کیا۔ جنگ کے دوران وہ شدید زخمی ہوئے اور بھارتی فوج کے ہاتھوں گرفتار ہوگئے۔

بھارتی قید میں سپاہی مقبول حسین کو بدترین ذہنی اور جسمانی تشدد کا سامنا کرنا پڑا، تاہم وطن سے محبت اور اپنے عزم میں ثابت قدم رہے۔

چار دہائیوں پر محیط بھارتی قید کے بعد سپاہی مقبول حسین 17 ستمبر 2005 کو وطن واپس پہنچے۔ وہ 28 اگست 2018 کو خالقِ حقیقی سے جاملے۔

سپاہی مقبول حسین نے وطن کی محبت میں عزم و استقامت کی ایسی مثال قائم کی جو ہمیشہ قومی تاریخ میں یاد رکھی جائے گی۔

مزید خبریں

Back to top button