مکہ مکرمہ میں کلاک ٹاور سے آسمانی بجلی ٹکرا گئی، حیرت انگیز منظر کیمرے میں محفوظ

مکہ مکرمہ(جانوڈاٹ پی کے)مکہ مکرمہ میں خراب موسم کے دوران آسمانی بجلی کے کلاک ٹاور سے ٹکرانے کا حیرت انگیز منظر کیمرے کی آنکھ میں محفوظ ہو گیا۔
سوشل میڈیا پر سامنے آنے والی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ شدید برقی سرگرمی کے دوران اچانک آسمانی بجلی مکہ کے مشہور کلاک ٹاور کے بالائی حصے سے ٹکراتی ہے اور آسمان روشنی سے جگمگا اٹھتا ہے۔
یہ غیر معمولی منظر دیکھتے ہی دیکھتے سوشل میڈیا پر صارفین کی توجہ کا مرکز بن رہا ہے جبکہ ویڈیو بھی تیزی سے سوشل میڈیا پر گردش کر رہی ہے۔





