اوکاڑہ میں مین ہول کورزپرحفاظتی جالی لگادی گئی

اوکاڑہ(رپورٹ وحیدآرائیں/جانوڈاٹ پی کے )ڈپٹی کمشنر اوکاڑہ احمد عثمان جاوید کی خصوصی ہدایت پر عوامی تحفظ کو یقینی بنانے اور حادثات کے تدارک کے لیے مین ہول کورز پر حفاظتی جالی لگانے کا عمل جاری، تفصیلات کے مطابق ضلع بھر میں کھلے مین ہولز پر فوری طور پر حفاظتی جالی والے کورز لگانے کا عمل تیزی سے جاری ہے۔ اس مہم کے تحت میونسپل کمیٹیوں اور ضلع کونسل کی جانب سے اقدامات کا سلسلہ تسلسل سے جاری ہے۔ جو شہر کی اہم شاہراہوں، گلی محلوں اور تجارتی مراکز میں کھلے مین ہولز کی نشاندہی کر کے وہاں نئے اور پائیدار کورز کے ساتھ ساتھ حفاظتی جالی بھی لگائی جا رہی ہے۔ ڈپٹی کمشنر احمد عثمان جاوید نے اس حوالے سے سخت ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ کھلے مین ہولز شہریوں خصوصاً بچوں اور موٹر سائیکل سواروں کے لیے ایک بڑا خطرہ ہیں۔ اس معاملے میں کسی قسم کی غفلت برداشت نہیں کی جائے گی۔ تمام اسسٹنٹ کمشنرز اور چیف افسران اپنے اپنے علاقوں مہم کی خود نگرانی کریں۔ انہوں نے کہا کہ مین ہول کورز میں لگائی جانے والی جالی عوام کو تحفظ فراہم کرے گی اور اس حفاظتی اقدام سے جان لیوا حادثات سے بچاؤ ممکن ہو سکے گا۔ انہوں نے کہا کہ اس عمل کو تیز کیا جائے اور ضلع بھر میں جالی والے مین ہول کورز کی تنصیب کے کام کو جلد از جلد مکمل کیا جائے

مزید خبریں

Back to top button