مختلف علاقوں میں آج شیڈول لوڈشیڈنگ، متاثرہ فیڈرز کی فہرست جاری کر دی گئی

کراچی(جانوڈاٹ پی کے) شہر قائد کے بجلی صارفین کے لیے اہم اطلاع، کے الیکٹرک نے شیڈول مینٹیننس کے باعث آج شہر کے مختلف علاقوں میں عارضی طور پر بجلی کی فراہمی معطل رکھنے کا اعلان کر دیا ہے۔
کے الیکٹرک کے مطابق مینٹیننس کا کام صبح 8 یا 9 بجے شروع ہوگا، جبکہ بیشتر متاثرہ فیڈرز پر شام 6 بجے تک بجلی بند رہے گی۔ کمپنی کا کہنا ہے کہ یہ اقدام بجلی کے نظام کی بہتری اور بلاتعطل فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے کیا جا رہا ہے۔
ترجمان کے الیکٹرک کے مطابق جن علاقوں میں بجلی کی فراہمی متاثر ہوگی ان میں KCHS-D، مکہ اسکوائر (جوہر روڈ)، اسٹیلیکس، گلشنِ زبیدہ، گرین پارک سٹی، نادرن بائی پاس، شادمان ٹاؤن، پاکستان بازار، پرانی تھانہ آر ایم یو، کوئٹہ ٹاؤن، کے ڈی اے ایمپلائز سوسائٹی، کنگ ریزیڈنسی، نیوی مرچنٹ سی ایچ ایس، عثمان ٹیرس، واک وے اور دیگر ملحقہ علاقے شامل ہیں۔
کے الیکٹرک نے صارفین سے اپیل کی ہے کہ وہ شیڈول مینٹیننس کے دوران بجلی کی عارضی بندش کو مدنظر رکھتے ہوئے اپنے روزمرہ کے امور پیشگی ترتیب دے لیں تاکہ کسی قسم کی دشواری کا سامنا نہ کرنا پڑے۔



