لبنان میں چلتی کار پر اسرائیل کاڈرون حملہ،2افراد جاں بحق

بیروت(جانوڈاٹ پی کے)لبنان کے جنوبی علاقے میں ایک چلتی ہوئی کار پر اسرائیلی حملے کے نتیجے میں دو افراد جاں بحق ہوگئے جسے حکومت نے جنگ بندی کی سنگین خلاف ورزی قرار دیتے ہوئے سخت الفاظ میں مذمت کی ہے۔عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق یہ واقعہ گاؤں التیری میں پیش آیا جہاں ایک چلتی گاڑی کو نشانہ بنایا گیا۔ تاحال حملے میں جاں بحق افراد کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی ہے۔تاحال اسرائیلی فوج کی جانب سے اس واقعے کی تفصیلات سامنے نہیں آئی ہیں اور حزب اللہ یا کسی اور مسلح گروپ نے بھی کوئی ردعمل نہیں دیا ہے۔تاہم اسرائیل نے لبنان میں حزب اللہ کے رہنماؤں اور جنگجوؤں کو متعدد بار ایسے ہی ڈرون حملوں میں نشانہ بنایا ہے جب وہ لوگ اپنی گاڑی میں سفر کر رہے تھے۔



