لبنان اسرائیل معاہدے پر لبنانی شہریوں کا شدید احتجاج

بیروت(جانوڈاٹ پی کے)لبنان اسرائیل معاہدے میں اسرائیلی فوج کی لبنان میں موجودگی کو توسیع دینے پر لبنان میں شدید احتجاج کیا گیا۔

بیروت سمیت کئی شہروں میں لوگ سڑکوں پر نکل آئے اور  ٹائر جلا کر احتجاج کیا اور حکومت کے خلاف نعرے لگائے۔

لبنان اسرائیل مذاکرات امریکا کی سرپرستی میں ہوئے جس میں طے پایا کہ اسرائیل تب تک جنوبی لبنان میں اپنی فوج رکھ سکےگا جب تک وہ خود یہ سمجھےگا کہ اس کے شہریوں کو خطرات لاحق ہیں۔

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو کے مطابق معاہدے میں حزب اللہ کو غیر مسلح کرنے اور اس کے بنیادی ڈھانچےکے خاتمے پر بھی اتفاق کیا گیا۔ فریم ورک معاہدے کے تحت سہ فریقی فوجی رابطہ گروپ قائم کیا جائےگا۔

لبنانی صدر جوزف عون نےکہا ہےکہ یہ معاہدہ یقینی بنائےگا کہ اسرائیلی افواج لبنان سے نکل جائے۔

حزب اللہ نے کہا ہےکہ لبنان اسرائیل معاہدہ ’’امریکا ایران اسلام آباد مفاہمتی یادداشت‘‘ کو سبوتاژ کرنےکی کوشش ہے ۔

مزید خبریں

Back to top button