رتوڈیرو میں مبینہ گھریلو تشدد کا افسوسناک واقعہ، 30 سالہ خاتون جان کی بازی ہار گئی

لاڑکانہ (رپورٹ: احسان جونیجو/نمائندہ جانو ڈاٹ پی کے) رتوديرو میں صفیہ میرانی نامی 30 سالہ خاتون شوہر اور دیور کے مبینہ تشدد سے جاں بحق ہوگئی، پولیس نے لاش کا پوسٹ مارٹم کرواکر تحقیقات کا آغاز کردیا ہے، تشدد کے الزام میں جاں بحق خاتون کے شوہر اور دیور کو گرفتار بھی کرلیا گیا ہے تاہم اس وقت واقعے کا مقدمہ درج نہیں کیا گیا. جانبحق خاتون کے ورثاء نے پولیس کو بتایا ہے کہ دو روز قبل صفیہ پر شوہر اور دیور نے انسانیت سوز تشدد کیا اور پھر زخمی حالت میں میکے چھوڑ کر چلے گئے تھے، صفیہ کو لاڑکانہ کے چانڈکا اسپتال میں داخل کروایا گیا لیکن وہ جانبر نہیں ہوسکی. ورثاء نے ملزمان کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کرکے انصاف فراہم کرنے کا مطالبہ کیا ہے.



