لاڑکانہ اور قمبرشہدادکوٹ اضلاع میں ڈینگی کے مریضوں میں اضافہ

شہدادکوٹ(رپورٹ:احسان جونیجو/نمائندہ جانو ڈاٹ پی کے) لاڑکانہ اور قمبرشہدادکوٹ اضلاع میں ڈینگی کا مرض تیزی سے پنجے گاڑنے لگا ہے۔گذشتہ ایک ہفتے کے دوران 13 افراد کے ڈینگی وائرس میں مبتلا ہونے کی تصدیق ہوچکی ہے جن کو لاڑکانہ کے چانڈکا اسپتال میں قائم خصوصی ڈینگی وارڈ میں داخل کرایا گیا.
لاڑکانہ میں ڈینگی کے حوالے سے محکمہ صحت کے فوکل پرسن ڈاکٹر فرمان ابڑو نے بتایا ہے کہ جن مریضوں میں ڈینگی کی تصدیق ہوئی ان میں 8 مریضوں کا تعلق ضلع قمبرشہدادکوٹ، 4 کا ضلع لاڑکانہ جبکہ ایک مریض بلوچستان کے ضلع جعفرآباد کا رہائشی ہے، البتہ ان مریضوں میں بیشتر کی ٹریول ہسٹری کراچی اور حیدرآباد کی ہے. فوکل پرسن کے مطابق 13 مریضوں میں سے7مریض صحتیاب ہوکر گھروں کو واپس جاچکے ہیں جبکہ 6 مریض تاحال ڈینگی وارڈ میں زیر علاج ہیں.



