شہر میں حبس برقرار، بادلوں اور سورج میں آنکھ مچولی کا سلسلہ جاری، آئندہ 24 گھنٹوں میں بارش کا امکان

لاہور(جانوڈاٹ پی کے) شہر میں سورج اور بادلوں کے درمیان آنکھ مچولی کا سلسلہ جاری ہے، جبکہ کم رفتار ہواؤں کے باعث حبس اور گھٹن کی کیفیت برقرار ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران بارش کا امکان موجود ہے، جس سے موسم خوشگوار ہونے اور درجہ حرارت میں کمی آنے کی توقع ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ شہر کا موجودہ درجہ حرارت 31 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، جبکہ آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 35 ڈگری سینٹی گریڈ اور کم سے کم 28 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے۔

اعداد و شمار کے مطابق شہر میں 6 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں، جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 78 فیصد ریکارڈ کیا گیا ہے، جس کے باعث حبس کی شدت محسوس کی جا رہی ہے۔

محکمہ موسمیات نے شہریوں کو مشورہ دیا ہے کہ وہ موسمی صورتحال کے پیش نظر احتیاطی تدابیر اختیار کریں اور غیر ضروری طور پر دھوپ میں نکلنے سے گریز کریں۔

مزید خبریں

Back to top button