لاہور میں3کمسن بہن بھائیوں کو تیز دھار آلے سے قتل کردیا

لاہور(جانوڈاٹ پی کے)لاہور میں اچھرہ کے علاقے میں گھرسے3 کمسن بچوں کی لاشیں ملی ہیں جن کو تیز دھار آلے سے قتل کیا گیا۔پولیس نے شبے میں بچوں کے چچا،چچی اور ماں باپ کو بھی حراست میں لے لیا۔
پولیس کے مطابق لاہور کے علاقے اچھرہ کے رہایشی محنت کش رمضان نے ابتدائی بیان میں بتایا کہ وہ اپنی بیوی ردا کو طبعیت کی خرابی کے باعث میڈیکل سٹور سے دوائی لینے گیا تھاواپس آیا تو کمرے میں تینوں کی لاشیں پڑی ہوئی تھیں جس پر ا سنے فوری ون فائیو پر پولیس کو اطلاع دی ۔تہرے قتل کی خبر جنگل میں آگ کی طرح پھیل گئی اور پورا علاقہ اکٹھا ہوا گیا۔
مقتولین میں پانچ سالہ مومنہ بتول، چار سالہ مومن رضا اور ڈیڑھ سالہ ام حبیبہ شامل ہیں پولیس افسران اور پی ایف ایس اے بھی موقع پر پہنچ گئے اور شواہد اکٹھے کر لئے ڈی آئی جی انویسٹی گیشن نے بتایا کہ واقعہ کی تفتیش جاری ہے شواہد اکٹھے کر لئے ہیں
دوسری جانب ایس ایس پی آپریشنز کا کہنا تھا کہ حالات کو مد نظر رکھتے ہوئے تحقیقات کی جا رہی ہیں،
پولیس نے بچوں کی لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لئے ڈیڈ ہاوس منتقل کر دیا اور بچوں کے والدین اور چچاچچی کو حراست میں لے کر تفتیش کر رہی ہے۔



