لاہور ہائیکورٹ میں بجلی کی بندش، عدالتی و دفتری امور شدید متاثر

لاہور (جانوڈاٹ پی کے) لاہور ہائیکورٹ میں صبح 7 بجے سے بجلی کی طویل بندش کے باعث عدالتی اور دفتری امور شدید متاثر ہوئے، جبکہ متبادل انتظام کے طور پر عدالتوں میں محدود پیمانے پر جنریٹرز کے ذریعے بجلی فراہم کی جا رہی ہے۔

ذرائع کے مطابق جنریٹرز سے صرف مخصوص عدالتوں اور اہم کمروں کو بجلی دی جا رہی ہے، جس کے باعث لاہور ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن، اٹارنی جنرل آفس اور دیگر اہم دفاتر میں معمول کی دفتری کارروائیاں متاثر ہوئیں۔

شدید گرمی اور بجلی کی عدم فراہمی کے باعث وکلا، سائلین اور عدالتی عملے کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا، جبکہ متعدد دفتری امور میں تاخیر بھی دیکھنے میں آئی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ بجلی کی بحالی تک عدالتی کارروائیاں محدود سہولیات کے ساتھ جاری رکھی جا رہی ہیں۔

مزید خبریں

Back to top button