لاہورایلیٹ ٹریننگ سینٹر میں گرمی نے دو پولیس اہلکاروں کی جان لے لی

لاہور(جانوڈاٹ پی کے)ایلیٹ ٹریننگ سینٹر میں ٹریننگ  کے دوران گرمی اور حبس کی شدت کے باعث دو پولیس اہلکار جاں بحق ہوگئے۔

پولیس ذرائع کے مطابق ایلیٹ کورس کے دوران سید تصور شاہ اور اے ایس آئی ارشد کی طبیعت اچانک خراب ہوئی اور دونوں گر پڑے۔ سید تصور شاہ کا تعلق ضلع جہلم سے تھا جبکہ ارشد سرگودھا ریجن کا اے ایس آئی  تھا۔

طبیعت خراب ہونے پر اے ایس آئی ارشد کو اسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ وینٹی لیٹر پر زیر علاج تھے تاہم جانبر نہ ہوسکے۔

پولیس کے مطابق دونوں اہلکاروں کی لاشیں قانونی کارروائی کے بعد ورثا کے حوالے کردی گئیں۔

مزید خبریں

Back to top button