کراچی:کےڈبلیو ایس سی کا پانی چوری روکنے کیلئے اپنا پولیس اسٹیشن قائم کرنے کا فیصلہ

کراچی (جانوڈاٹ پی کے) کراچی واٹر اینڈ سیوریج کارپوریشن (کے ڈبلیو ایس سی) نے پانی چوری کی روک تھام اور ملوث عناصر کے خلاف فوری قانونی کارروائی یقینی بنانے کے لیے پہلی مرتبہ اپنا پولیس اسٹیشن قائم کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔
کے ڈبلیو ایس سی کے مطابق مجوزہ پولیس اسٹیشن میں پانی چوری کے خلاف کارروائیوں کے لیے مخصوص عملہ تعینات کیا جائے گا، جو غیر قانونی ہائیڈرنٹس، پانی کی لائنوں سے چوری اور دیگر بے ضابطگیوں میں ملوث افراد کے خلاف مؤثر کارروائی کرے گا۔
حکام کا کہنا ہے کہ پانی چوری شہر میں پانی کی منصفانہ تقسیم اور فراہمی کے نظام کو متاثر کرتی ہے، جس کے باعث شہریوں کو مشکلات کا سامنا رہتا ہے۔ نئے پولیس اسٹیشن کے قیام سے ایسے عناصر کے خلاف فوری مقدمات درج کرنے، تحقیقات مکمل کرنے اور قانونی کارروائی کو تیز بنانے میں مدد ملے گی۔
کے ڈبلیو ایس سی نے کہا ہے کہ پانی چوری میں ملوث افراد کے خلاف بلاامتیاز کارروائی کی جائے گی اور شہریوں کو پانی کی بہتر اور منصفانہ فراہمی یقینی بنانے کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔
For the 1st time, in order to curb water theft & ensure expeditious punitive action against water thieves, KWSC is establishing its own police station with dedicated staff pic.twitter.com/VkcTtyPsfY
— Murtaza Wahab Siddiqui (@murtazawahab1) June 24, 2026



