خیبرپختونخوا اسمبلی،مالی سال27-2026کا بجٹ منظور

پشاور(جانوڈاٹ پی کے)خیبرپختونخوا اسمبلی نے آئندہ مالی سال 27-2026 کا بجٹ منظور کرلیا۔خیبرپختونخوا کے وزیر قانون و خزانہ آفتاب عالم اور متعلقہ وزرا نے 66 مطالبات زر کے لیے الگ الگ تحاریک پیش کیے، صوبائی وزیر قانون و خزانہ نے سالانہ ترقیاتی پروگرام میں ترمیم کے لیے بھی تحریک پیش کی۔صوبائی اسمبلی نے سالانہ ترقیاتی پروگرام میں ترامیم کی بھی منظوری دے دی، جس میں ایوان کے لیے مطالبات زر کی مد میں 62 کروڑ 79 لاکھ کی منظوری بھی شامل ہے۔محکمہ خزانہ کے لیے 14 ارب 73 کروڑ، محکمہ داخلہ کے لیے 4 ارب 56 کروڑ سے زائد، پولیس کے لیے ایک کھرب 38 ارب، اعلیٰ تعلیم کے لیے 52 ارب 46 کروڑ 10 لاکھ روپے اور صحت کے لیے مطالبات زر کی مد میں دو کھرب 62 ارب 62 کروڑ روپے کی منظوری دے دی گئی۔خیبرپختونخوا کے محکمہ مواصلات کےلیے 7 ارب 77 کروڑ روپے، آب پاشی کےلیے 11 ارب 27 کروڑ روپے، محکمہ معدنی ترقی کے لیے دو ارب 27 کروڑ اور بہبود آبادی کے لیے ایک ارب 24 کروڑ روپے کی منظوری دی گئی۔

مزید خبریں

Back to top button