خیبرپختونخوا اسمبلی میں پی ٹی آئی ناراض اراکین کا پارٹی اجلاس میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

پشاور(جانوڈاٹ پی کے)خیبرپختونخوا اسمبلی میں حکمران جماعت پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے ناراض ارکان کی ناراضی ختم نہ ہوسکی اور ناراض ارکان نے پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور ان کا الگ اجلاس ہوگا۔

ذرائع کے مطابق خیبرپختونخوا اسمبلی میں پی ٹی آئی نے ناراض ارکان نے بجٹ اجلاس کے حوالے سے مشاورتی اجلاس طلب کرلیا ہے اور ناراض ارکان کی ناراضی ختم نہ ہوسکی، ناراض ارکان نے فیصلہ کیا ہے وہ بجٹ کو دیکھ فیصلہ کریں گے۔

حکومتی ارکان اسمبلی کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس سہ پہر دو بجے اسمبلی میں طلب کیا گیا ہے، جس میں وزیراعلیٰ سہیل آفریدی بھی شرکت کریں گے۔

ذرائع نے بتایا کہ حکومتی ناراض ارکان نے پارلیمانی اجلاس میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور اسی وقت ناراض ارکان نے بھی مشاورتی اجلاس بلایا ہے جو پشاور میں ہوگا، ناراض رکن مشتاق غنی کے مطابق بجٹ بانی چئیرمین عمران خان کے وژن کے مطابق ہوا تو اسے دیکھ کر مشاورت سے فیصلہ کریں گے۔

مزید خبریں

Back to top button