خیبر پختونخوا حکومت کا تین ماہ کیلیے عبوری بجٹ پیش کرنے پرغور

پشاور(جانوڈاٹ پی کے)خیبرپختونخوا حکومت نے صوبائی اسمبلی میں 3 ماہ کے لیے عبوری بجٹ پیش کرنے کی تیاری شروع کر دی ہے۔وزیراعلیٰ کے پی کے سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ بجٹ بانی چیئرمین سے مشاورت کے بعد پیش کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہم بجٹ پر عمران خان سے مشاورت چاہتے ہیں، بجٹ چاہیں تو ایک دن میں پیش کرسکتے ہیں، تاہم بجٹ پر مشاورت کررہے ہیں۔پی ٹی آئی پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں بجٹ کے متبادل آئینی امور پر غور کیا گیا۔ اجلاس میں آرٹیکل 122، 123 اور 125 کے تحت ووٹ آن اکاؤنٹ اسمبلی میں پیش کرنے کی تجویز زیر بحث آئی۔ اس کے ساتھ ساتھ پارلیمانی پارٹی میں زیر غور تجاویز پر قانونی مشاورت کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے۔وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے کہا کہ ہمارا ایک رکن بھی ادھر ادھر نہیں ہوگا۔

مزید خبریں

Back to top button