خیبرپختونخوا اسمبلی کی سکیورٹی کمیٹی کا اجلاس بلانے کا فیصلہ

پشاور(جانوڈاٹ پی کے) سپیکر خیبرپختونخوا اسمبلی بابر سلیم سواتی نے صوبے کی موجودہ امن و امان کی صورتحال کا جائزہ لینے کے لیے اسمبلی کی اسپیشل کمیٹی برائے سکیورٹی کا اجلاس بلانے کا فیصلہ کرلیا۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں صوبے کی سکیورٹی صورتحال پر کور کمانڈر سے بریفنگ لینے کی تجویز بھی زیر غور ہے۔ سپیکر بابر سلیم سواتی کا کہنا ہے کہ اجلاس میں صوبے کو درپیش سکیورٹی چیلنجز اور امن و امان کی صورتحال کا تفصیلی جائزہ لیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ خواہش ہے کہ تمام متعلقہ ادارے ایک جگہ بیٹھیں اور صوبے کی سکیورٹی صورتحال سے متعلق مشترکہ طور پر فیصلے کیے جائیں۔ اجلاس میں امن کے قیام اور سکیورٹی چیلنجز سے نمٹنے کے لیے اداروں کے درمیان مربوط حکمت عملی پر بھی غور کیا جائے گا۔

سپیکر خیبرپختونخوا اسمبلی کے مطابق موجودہ صورتحال میں متعلقہ اداروں کے درمیان مؤثر رابطہ اور باہمی مشاورت ضروری ہے، تاکہ صوبے میں امن و امان کے قیام کے لیے مشترکہ لائحہ عمل مرتب کیا جاسکے۔

مزید خبریں

Back to top button