خیبرپختونخوا اسمبلی میں سیاسی ہلچل، پی ٹی آئی کے ناراض ارکان ایک ایک کرکے سامنے آنے لگے

پشاور(جانوڈاٹ پیک ے)خیبرپختونخوا اسمبلی میں ناراض ارکان ایک ایک کرکے سامنے آنے لگے، ناراض گروپ کے سربراہ مشتاق غنی کے بعد فضل الہی اور ادریس خٹک بھی سامنے آگئے۔

نجی ٹی وی کے مطابق خیبرپختونخوا میں تحریک انصاف کے ناراض ارکان اسمبلی ایک ایک کرکے سامنے آنا شروع ہوگئے، مشتاق غنی کے بعد فضل الہٰی بھی منظرعام پر آگئے فضل الہی نے کہا ہے کہ ہمارا ایک نکاتی ایجنڈا ہے عمران خان کی رہائی اگر وزیراعلی ورکرز کنونشن کا بلاتے ہیں اور اس میں حلف لے کر اعلان کرتے ہیں دھرنے یا احتجاج کا تو ہم حکومت کے ساتھ ہیں ورنہ ہم بجٹ میں ساتھ نہیں دیں گے۔

فضل الہی نے کہا ہے کہ اس بار احتجاج ایسا نہیں ہوگا کہ دیوار کو ہاتھ لگا کر واپس آجائیں ہمیں عمران خان کی رہائی کے بغیر واپس نہیں آنا۔

فضل الہی نے عمران خان کی رہائی کے لیے تحریک کا اعلان نہ کرنے پر بجٹ پاس نہ ہونے کی دھمکی دے دی ہے۔

دریں اثنا مشتاق غنی اور فضل الہی کے بعد ادریس خٹک بھی سامنے آگئے ہیں جو موجودہ پی ٹی آئی قیادت کی عمران خان کی رہائی کے حوالے سے پالیسیوں سے نالاں ہیں۔

مزید خبریں

Back to top button