کولکتہ کے ہوٹل میں خوفناک آتشزدگی، بچے سمیت 9 افراد ہلاک

کولکتہ(مانیٹرنگ ڈیسک) بھارتی شہر کولکتہ کے ایک ہوٹل میں خوفناک آگ لگنے کے نتیجے میں ایک بچے سمیت 9 افراد ہلاک جبکہ کم از کم 6 افراد زخمی ہوگئے۔

بھارتی حکام کے مطابق ہلاک ہونے والوں میں بنگلہ دیشی شہری بھی شامل ہیں جو علاج کی غرض سے کولکتہ آئے ہوئے تھے۔

مقامی پولیس کے مطابق آگ رات تقریباً 2 بج کر 50 منٹ پر ہوٹل کی عمارت کی دوسری منزل پر لگی۔ فائر فائٹرز نے تقریباً ایک گھنٹے کی کوشش کے بعد آگ پر قابو پالیا، جبکہ ریسکیو کارروائی کے دوران تقریباً 30 افراد کو بحفاظت نکال لیا گیا۔

حکام کا کہنا ہے کہ ابتدائی تحقیقات کے مطابق آگ لگنے کی ممکنہ وجہ بجلی کا شارٹ سرکٹ ہے، تاہم واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔

مزید خبریں

Back to top button