آئی پی ایل میں شاندار کارکردگی کے بعد کوہلی کا نیا لُک سامنے آ گیا

ممبئی(جانوڈاٹ پی کے)معروف بھارتی کھلاڑی ویرات کوہلی کا انڈین پریمیئر لیگ 2026ء میں فرنچائز رائل چیلنجرز بنگلورو کی مسلسل دوسری جیت کے بعد اپنایا گیا نیا ہیئراسٹائل سوشل میڈیا پر وائرل ہو گیا۔
بھارتی ہیئر اسٹائلسٹ راشد سلمانی نے انسٹاگرام پر ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کوہلی کے نئے ’پیسٹل ہیئر کلر‘ کی جھلک دکھائی اور لکھا کہ ’کنگ کوہلی، اب پیسٹل رنگ میں۔‘
واضح رہے کہ ویرات کوہلی ہیم اسٹرنگ انجری کے باعث افغانستان کے خلاف 3 ایک روزہ میچوں کی سیریز سے باہر ہو گئے ہیں، بھارتی سلیکٹرز نے ان کی جگہ یشسوی جیسوال کو اسکواڈ میں شامل کر لیا ہے۔
افغانستان اور بھارت کے درمیان 3 ون ڈے میچز 13، 17 اور 20 جون کو دھرم شالہ، لکھنؤ اور چنئی میں کھیلے جائیں گے۔
کوہلی کو یہ انجری احمد آباد میں رائل چیلنجرز بنگلورو اور گجرات ٹائٹنز کے درمیان آئی پی ایل کے فائنل میچ کے دوران ہوئی تھی تاہم انہوں نے 75 رنز بنا کر ٹیم کو مسلسل دوسری مرتبہ ٹائٹل جتوانے میں اہم کردار ادا کیا تھا۔



