میرپورخاص: ڈاکٹر شاہنواز کنبھر قتل کیس کی سماعت، 5روپوش ملزمان پیش نہ ہوئے

میرپورخاص (شاھد میمن) انسداد دہشتگردی عدالت میں پولیس کے ہاتھوں جعلی مقابلے میں مارے جانے والے ڈاکٹر شاہنواز کنبھر قتل کیس کی سماعت ہوئی، سابق ڈی آئی جی، سابق ایس ایس پی سمیت پانچ روپوش ملزمان عدالت میں پیش نہیں ہوئے، مدعی کے وکیل کی عدم موجوگی کے باعث سماعت 19 نومبر تک ملتوی کر دی تفصیلات کے مطابق میرپورخاص میں گزشتہ سال ستمبر میں سندھڑی پولیس کے ہاتھوں جعلی مقابلے میں مارے جانے والے ڈاکٹر شاہنواز کنبھر کے قتل کیس کی سماعت انسداد دہشتگردی کی عدالت میں ہوئی عدالت میں 23 نامزد ملزمان میں سے 12 ملزمان جوکہ عبوری ضمانت پر رہا ہیں جن میں پیر عمر جان سرہندی، سابق ایس ایس پی عمرکوٹ آصف رضا بلوچ، سابق سی آئی اے انچارج عنایت زرداری، سابق ایس ایچ او سندھڑی نیاز احمد کھوسو، سابق ڈی آئی بی انچارج دانش بھٹی، سابق میڈیکل آفیسر سول اسپتال ڈاکٹر منتظر مہدی، پولیس اہلکار امان اللہ، معشوق، شاہ محمد، نواب علی، عارف علی، ندیم احمد جبکہ گرفتار ملزمان میں سابق سب انسپکٹر سی آئی اے ہدایت اللہ ناریجو، پولیس اہلکار نادر، قادر، فرمان، عطااللہ اور اللہ جڑیو شامل ہیں عدالت کے سامنے پیش ہوئے جبکہ سابق ڈی آئی جی جاوید جسکانی، سابق ایس ایس پی میرپورخاص اسد علی چوہدری سمیت پانچ روپوش ملزمان عدالت میں پییش نہیں ہوئے عدالت نے مدعی کے وکیل اعجاز ہالیپٹو کی عدالت میں عدم موجودگی کی باعث سماعت 19 نومبر تک ملتوی کر دی۔

مزید خبریں

Back to top button