پاکستان کیخلاف میچز میں امپائر کے فیصلے انڈیا کے حق میں ہوتے ہیں، خوشدل شاہ


لاہور(جانوڈاٹ پی کے) پاکستانی آل راؤنڈر خوشدل شاہ نے ایک پوڈکاسٹ میں گفتگو کرتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان میچز میں بعض اوقات فیصلے بھارت کے حق میں جاتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ بھارت کے خلاف مقابلوں میں کئی بار امپائرنگ کے فیصلے، ڈریسنگ روم کے بعض امور اور میچ کے حالات ان کے حق میں محسوس ہوتے ہیں، جس سے پاکستان کو اضافی دباؤ کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔
خوشدل شاہ کے مطابق ان تمام چیلنجز کے باوجود بھارت کے خلاف فتح حاصل کرنا پاکستان ٹیم کے لیے خاص طور پر زیادہ اطمینان اور خوشی کا باعث ہوتا ہے۔
قومی کرکٹر نے یہ بھی کہا کہ بھارت کے خلاف میچز ہمیشہ زیادہ دباؤ والے ہوتے ہیں، لیکن اسی دباؤ کے باعث کامیابی کی اہمیت بھی بڑھ جاتی ہے۔
کرکٹ ماہرین کے مطابق اس نوعیت کے بیانات دونوں روایتی حریف ٹیموں کے درمیان پہلے سے موجود جذباتی اور مسابقتی ماحول کو مزید نمایاں کرتے ہیں۔