خواجہ سعدرفیق نے پیپلز پارٹی کی قیادت کو کھری کھری سنادیں

لاہور(جانوڈاٹ پی کے)خواجہ سعد رفیق نے پیپلز پارٹی کی قیادت کو کھری کھری سنادیں۔گلگت بلتستان کے الیکشن کے حوالے سے پاکستان پیپلز پارٹی کی قیادت کی تنقید کو بلا جواز قرار دیتے ہوئے خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ ن لیگ کی قیادت نے پاکستان پیپلزپارٹی کو سنگل لارجسٹ پارٹی تسلیم کیا۔خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ گلگت بلتستان کے انتخابات میں پیپلز پارٹی نے تقریباً 28 فی صد اور مسلم لیگ ن نے 22 فی صد ووٹ حاصل کیے۔غیر حتمی غیر سرکاری نتائج کیمطابق پی پی پی نے10اور مسلم لیگ ن نے6نشستیں جیتیں۔دو آزاد امیدوار مسلم لیگ ن کے حمایت یافتہ تھے،پارٹی کے چئیرمین اچھی طر ح جانتے ھیں کہ اعلٰی مسلم لیگی قیادت نے الیکشن کے بعد 72 گھنٹے کے اندر از خود رابطہ کر کے صدر زرداری اورانھیں پیپلز پارٹی کو گلگت بلتستان اسمبلی میں سنگل لارجسٹ پارٹی تسلیم کرتے ھوۓ حکومت سازی میں حمایت کرنے کا عندیہ دیدیا تھا
انہوں نے مزید کہا کہ پی پی پی پیی قیادت کی بہت عزت کرتے ھیں لیکن احترام کی یکطرفہ ٹریفک نہیں چل سکتی ۔!
یہی ھے کہ اتنی نا بڑھا پاکئ ِ داماں کی حکایت





