امریکا اور ایران امن معاہدے کے قریب پہنچ چکے ہیں:خواجہ آصف

اسلام آباد(جانوڈاٹ پی کے)وزیردفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ امریکا اورایران امن معاہدے کے قریب پہنچ گئے ہیں۔
وزیر دفاع خواجہ آصف نے امریکی خبر رساں ادارے بلومبرگ کو دیے گئے انٹرویو میں کہا کہ امریکا اور ایران کے درمیان کسی نہ کسی قسم کے معاہدے یا مفاہمت کے امکانات بڑھ گئے ہیں۔
خواجہ آصف نے بتایاکہ گزشتہ دو سے تین دن کے دوران ملنے والے اشارے بتاتے ہیں کہ دونوں ممالک کسی امن معاہدے یا ڈیل کے قریب پہنچ چکے ہیں، انہوں نے کہا کہ حالات ایک بار پھر امن معاہدے کے حق میں بنتے دکھائی دے رہے ہیں۔



