بدین میں مرکزی جماعت اہلِ سنت کا اجلاس، ختمِ نبوت کے تحفظ اور امتِ مسلمہ کے اتحاد پر زور

بدین(رپورٹ مرتضیٰ میمن/جانوڈاٹ پی کے)مرکزی جماعت اہلِ سنت ضلع بدین کا اہم مشاورتی اجلاس منعقد مرکزی جماعت اہلِ سنت ضلع بدین کا ایک اہم مشاورتی اجلاس جامع مسجد نورانی، بدین میں مفتیِ اعظم سندھ، شیخ الحدیث حضرت علامہ مفتی محمد جان نعیمی صاحب (امیر مرکزی جماعت اہلِ سنت صوبہ سندھ) کی زیرِ صدارت منعقد ہوا
اجلاس میں ضلع بھر کے علماءِ کرام، مشائخِ عظام، ائمہ مساجد، معززینِ شہر، مختلف دینی و سماجی تنظیموں کے ذ مہ داران اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے بھرپور تعداد میں شرکت کی اپنے صدارتی خطاب میں مفتیِ اعظم سندھ حضرت علامہ مفتی محمد جان نعیمی صاحب نے فرمایا کہ عقیدۂ ختمِ نبوت ﷺ ایمان کی اساس اور بنیاد ہے، اس پر کسی قسم کا کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جا سکتا۔ عقید ۂ ختمِ نبوت میں ذرہ برابر شک رکھنے والا دا ئرۂ اسلام سے خارج ہو جاتا ہے، جبکہ قادیانی آئینِ پاکستان کے مطابق غیر مسلم اقلیت ہیں انہوں نے کہا کہ بعض عناصر قادیانیت کی حمایت کر کے کروڑوں مسلمانوں کے مذہبی جذبات مجروح کر رہے ہیں جس کی اہلِ سنت بھرپور مذمت کرتی ہےانہوں نے کہا کہ تحفظِ ناموسِ رسالت ﷺ اور عقیدۂ ختمِ نبوت ایمان کا لازمی حصہ ہیں۔ حضور نبی اکرم ﷺ کی کامل اتباع اور آپ ﷺ کی سنتِ مبارکہ پر عمل ہی دنیا و آخرت کی کامیابی کا راستہ ہے مفتی محمد جان نعیمی صاحب نے عظمتِ صحابۂ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین اور اہلِ بیتِ اطہار علیہم الرضوان کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اہلِ سنت و جماعت ہمیشہ ان مقدس ہستیوں کی محبت، ادب اور تعظیم کا درس دیتی رہے گی صحابۂ کرام اور اہلِ بیتِ عظام کی شان میں گستاخی، بے ادبی اور توہین کسی صورت برداشت نہیں کی جا سکتی۔ انہوں نے حکومتِ وقت سے مطالبہ کیا کہ ایسے عناصر کے خلاف فوری قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے جو معاشرے میں انتشار اور فقہ واریت کو فروغ دے رہے ہیں
انہوں نے مزید کہا کہ مزاراتِ اولیائے کرام رشد و ہدایت محبت اخوت اور اصلاحِ معا شرہ کے مراکز ہیں بعض عناصر مزاراتِ اہلِ سنت اور اولیائے کرام کے خلاف بے بنیاد پروپیگنڈا کر کے انتشار پھیلانے کی کوشش کر رہے ہیں جس کی ہم شدید مذمت کرتے ہیں۔ بغیر ثبوت اور دلیل کے مزارات کے خلاف مہم چلانا تعصب، جہالت اور گمراہی ہے اہلِ سنت و جماعت مزارات اولیاء کے تقدس کے تحفظ کو اپنا دینی فریضہ سمجھتی ہے انہوں نے کہا کہ خانقاہ عالیہ لواری شریف برصغیر کی عظیم روحانی خانقاہوں میں شمار ہوتی ہے ان شاءاللہ جلد ضلع بدین میں ایک عظیم الشان مقامِ مصطفیٰ ﷺ کانفرنس منعقد کی جائے گی جس میں ملک بھر کے جید علماءِ کرام، مشائخِ عظام اور دینی قائدین شرکت کریں گے اور اہم دینی و ملی امور پر لائحۂ عمل طے کیا جائے گا مفتی محمد جان نعیمی صاحب نے اہلِ سنت و جماعت کے نوجوانوں، کارکنان اور وابستگان کو خصوصی نصیحت کرتے ہوئے کہا کہ اپنی صفوں میں اتحاد اتفاق اور باہمی اخوت کو برقرار رکھیں اور اختلافات و انتشار سے اپنے آپ کو محفوظ رکھیں ہم سب کا مرکز و محور آقا کریم حضرت محمد مصطفیٰ ﷺ ہیں اور ہم سب گنبدِ خضریٰ کے سائے تلے ایک ہیں۔ اہلِ سنت و جماعت کے تمام طبقات کو چاہیے کہ دینِ اسلام مسلکِ اہلِ سنت اور مشترکہ دینی مقاصد کے لیے متحد رہیں اور ہر اس عمل سے اجتناب کریں جو تفرقہ اور کمزوری کا سبب بنے
انہوں نے فلسطین کے مظلوم مسلمانوں کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اہلِ سنت و جماعت فلسطین کے مسلمانوں کے ساتھ کھڑی ہے ہم اللہ تعالیٰ کے حضور دعا گو ہیں کہ وہ اہلِ فلسطین کی غیبی مدد فرمائے، ان پر ہونے والے مظالم کا خاتمہ فرمائے اور امتِ مسلمہ کو اتحاد و استحکام نصیب فرمائے
مفتی محمد جان نعیمی صاحب نے حکومتِ وقت سے مطالبہ کیا کہ موجودہ مہنگائی اور معاشی مشکلات کے پیشِ نظر عو امِ پاکستان کو زیادہ سے زیادہ ریلیف فراہم کیا جائے، اشیائے ضرور یہ کی قیمتوں میں کمی لائی جائے اور عام آدمی کو درپیش مسائل کے حل کے لیے مؤثر اور فوری اقدامات کیے جائیں آ خر میں انہوں نے عوامِ اہلِ سنت کو تلقین کی کہ قرآن و سنت سے مضبوط وابستگی اختیار کریں سنت و شریعت کی پابندی کریں اور بد عقیدہ و گستاخ عناصر کے فتنوں سے اپنے ایمان کی حفاظت کریں اجلاس میں ضلع بھر کے علماءِ کرام، مشائخِ عظام ائمہ مساجد دینی و سماجی شخصیات اور معززینِ شہر نے شرکت کی
اجلاس کے اختتام پر دینِ اسلام، عقیدۂ ختمِ نبوت ﷺ، تحفظِ ناموسِ رسالت ﷺ، اتحادِ اہلِ سنت، استحکامِ پاکستان، اہلِ فلسطین کی نصرت اور امتِ مسلمہ کی سربلندی کے لیے خصوصی دعا کی گئی



