کراچی کی بھینس کالونی میں تھر کے تاجروں کو لوٹ لیا گیا

مٹھی(جانوڈاٹ پی کے) کراچی کی بھینس کالونی میں مسلح ڈاکوئوں نے ايک مرتبہ پہر تھر کے تاجروں کی لوٹ مار لیا۔
کراچی کی بھینس کالونی میں گزشتہ روز ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا جہاں مسلح ڈاکوؤں نے تھر کے تاجروں عالی کرن اور امید علی نہڑی کو لوٹ لیا اور تقریباً 8 لاکھ روپے کی نقدی لوٹ لی۔
حیرت کی بات یہ ہے کہ 6 ماہ قبل بھی انہی تاجروں کے ساتھ ایسا ہی واقعہ پیش آیا تھا لیکن تاحال کوئی تحفظ فراہم نہیں کیا گیا۔
متاثرہ تاجروں نے سریندر ولاسائی سے اپیل کی ہے کہ وہ اس معاملے کا نوٹس لیں اور تاجروں کو انصاف اور تحفظ فراہم کریں۔
بلاول ہاؤس کراچی کے ترجمان سریندر ولاسائی نے کہا ہے کہ کراچی میں تھر کے تاجروں کو تحفظ فراہم کرنا حکومت اور اداروں کی ذمہ داری ہے۔



