شمالی کوریا کاایٹمی پروگرام پرکوئی سمجھوتہ نہ کرنے کا اعلان

پیانگ یانگ(جانوڈاٹ پی کے)شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ اُن کی بااثر بہن کم یو جونگ نے واضح اعلان کیا ہے کہ ملک کا جوہری پروگرام اور ایٹمی طاقت کی حیثیت کسی بھی صورت قابلِ مذاکرات نہیں ہے۔
سرکاری خبر رساں اداروں کے مطابق کم یو جونگ نے ایک بیان میں کہا کہ شمالی کوریا کی جوہری طاقت کی حیثیت "مکمل طور پر ناقابلِ مذاکرات” ہے اور ملک اپنی سلامتی کو درپیش کسی بھی خطرے کو برداشت نہیں کرے گا۔
یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب چینی صدر شی جن پنگ پیر سے شمالی کوریا کا دو روزہ سرکاری دورہ شروع کر رہے ہیں۔ گزشتہ سات برسوں میں یہ شی جن پنگ کا شمالی کوریا کا پہلا دورہ ہوگا۔
کم یو جونگ نے اپنے بیان میں امریکا پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ واشنگٹن اب بھی شمالی کوریا کو ایٹمی ہتھیاروں سے دستبردار کرانے کے خواب دیکھ رہا ہے، جو حقیقت سے دور اور پرانا مؤقف ہے۔



