بھارتی اداکارپرکاش راج کروچ جنتا پارٹی کے احتجاج میں شامل،سیاستدانوں کو’’انکل آنٹی‘‘کہہ کر ریٹائرمنٹ کا مشورہ دیدیا

نئی دہلی(جانوڈاٹ پی کے)پیپر لیک (بھارت کے میڈیکل اور ڈینٹل کورسز میں داخلے کے لیے ہونے والے ٹیسٹ میں گڑ بڑ اور پیپر لیک ہونے) پر ہونے والے ہنگامہ میں جنوبی بھارت سے تعلق رکھنے والے مشہور اداکار پرکاش راج بنگلور میں نوجوانوں کے احتجاج میں شامل ہوئے اور انہوں نے مودی حکومت پر کڑی تنقید کی۔اپنے بیباک بیانات کے لیے مشہور سینیئر اداکار پرکاش راج اتوار کو بنگلور کے فریڈم پارک میں ‘کاکروچ جنتا پارٹی’ (سی جے پی) کے بینر تلے ہونے والے نوجوانوں کے ایک بڑے احتجاج میں شامل ہوئے۔شدید بارش کے باوجود بڑی تعداد میں جمع ہونے والے یہ نوجوان حالیہ نیٹ (این ای ای ٹی) پیپر لیک اور امتحانات میں مبینہ بےضابطگیوں پر مرکزی وزیرِ تعلیم دھرمیندر پردھان کے استعفے کا مطالبہ کر رہے تھے۔سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں پرکاش راج لداخ کے مشہور سماجی کارکن سونم وانگچک کے ساتھ کھڑے نظر آ رہے ہیں۔ احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے پرکاش راج نے حکومت پر سخت وار کیے اور کہا کہ منتخب رہنماؤں کو اپنا کام کرنا چاہیے۔



