پی ٹی آئی اور جے یو آئی ف کا بڑا فیصلہ، مشترکہ اپوزیشن کمیٹی قائم کرنے پر اتفاق

اسلام آباد(جانوڈاٹ پی کے) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) اور جمعیت علمائے اسلام (ف) نے پارلیمان میں مشترکہ اپوزیشن کی حکمت عملی طے کرنے کے لیے خصوصی کمیٹی تشکیل دینے کا فیصلہ کرلیا۔

ذرائع کے مطابق کمیٹی میں پی ٹی آئی اور جے یو آئی (ف) کے ارکان شامل ہوں گے، جبکہ دونوں جماعتیں کمیٹی کے لیے اپنے نام مرکزی قیادت کو فراہم کریں گی۔

کمیٹی پارلیمانی امور، قانون سازی اور حکومت کو پارلیمان کے اندر مؤثر انداز میں ٹف ٹائم دینے سے متعلق تجاویز مرتب کرے گی۔ کمیٹی کو اجلاس کے بائیکاٹ سمیت اہم پارلیمانی فیصلوں کے حوالے سے اختیارات بھی حاصل ہوں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اور جے یو آئی (ف) کے ارکان کمیٹی کی جانب سے طے کردہ حکمت عملی اور ہدایات پر عملدرآمد کے پابند ہوں گے۔

مشترکہ پارلیمانی کمیٹی تشکیل دینے کا فیصلہ گزشتہ شب اپوزیشن کی مشترکہ پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں کیا گیا، جہاں پارلیمان کے اندر حکومت کے خلاف مشترکہ حکمت عملی اپنانے پر اتفاق کیا گیا۔

مزید خبریں

Back to top button