کالعدم ایکشن کمیٹی کے 4 مطلوب افراد کی فہرست جاری، گرفتاری کیلئے معلومات دینے والے کیلئے 1کروڑ انعام کا اعلان

مظفرآباد(جانوڈاٹ پی کے)محکمہ داخلہ آزاد کشمیر نے کالعدم جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کے 4 مطلوب افراد کی فہرست جاری کردی۔

آزاد کشمیر کے محکمہ داخلہ کے نوٹیفکیشن کے مطابق مطلوب افراد کی گرفتاری کیلئے معلومات دینے والے کو ایک کروڑ روپے انعام دیا جائے گا اوراطلاع فراہم کرنے والے شخص کی شناخت مکمل خفیہ رکھی جائے گی۔

فہرست میں شوکت نوازمیر، عمر نذیر کشمیری، خواجہ مہران ارشد اور سردار امان خان کے نام شامل ہیں۔

محکمہ داخلہ نے انعامی اسکیم پرفوری عملدرآمد کیلئے آئی جی آزاد کشمیرکو ضروری اقدامات کی ہدایت کردی۔

خیال رہے کہ گزشتہ دنوں آزاد کشمیر حکومت نے جموں کشمیر جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کو کالعدم تنظیم قرار دیا تھا، کالعدم جموں کشمیر جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی نے آج 9 جون کو ہڑتال کا اعلان کر رکھا ہے۔

7 جون کو راولاکوٹ میں کالعدم ایکشن کمیٹی کے شرپسندوں کی فائرنگ میں قانون نافذ کرنیوالے ادارے کے 4 اہلکارشہید ہوئے تھے۔

مزید خبریں

Back to top button