ٹرمپ صدر بننے کے بعد اربوں ڈالر کما چکے، جوبائیڈن

واشنگٹن(مانیٹرنگ ڈیسک) سابق امریکی صدر جو بائیڈن نے ڈونلڈ ٹرمپ پر سخت تنقید کرتے ہوئے الزام عائد کیا ہے کہ وہ وائٹ ہاؤس میں واپسی کے بعد اربوں ڈالر کما چکے ہیں اور صدارت کو ذاتی مالی مفادات کے لیے استعمال کر رہے ہیں۔

ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے جو بائیڈن نے کہا کہ ٹرمپ کی آمدنی میں غیر معمولی اضافہ حیران کن ہے اور انہیں اس پر کوئی شرم بھی نہیں۔ انہوں نے کہا کہ ڈونلڈ ٹرمپ کو عوامی مفاد کی پروا نہیں، بلکہ صدارت سے پیسہ کمانا ان کی بنیادی ترجیحات میں شامل تھا۔

سابق امریکی صدر نے مزید الزام لگایا کہ ٹرمپ نے اپنے دورِ اقتدار میں جان بوجھ کر نیٹو کو کمزور کرنے کی کوشش کی اور امریکی اتحادیوں کے بجائے روسی صدر ولادیمیر پیوٹن کو ترجیح دی۔

جو بائیڈن نے اپنے خطاب میں کہا کہ ڈونلڈ ٹرمپ ایک ہارا ہوا شخص ہیں اور ان کی پالیسیاں امریکہ اور اس کے اتحادیوں کے مفادات کے خلاف رہی ہیں۔

مزید خبریں

Back to top button