جمائما گولڈ اسمتھ کا لندن میں تاریخی لگژری گھر فروخت کیلئے پیش

لندن(ویب ڈیسک ) بانی پی ٹی آئی  کی سابق اہلیہ جمائما گولڈ سمتھ نے اپنا تقریباً 6.5 ملین پاؤنڈ مالیت کا مغربی لندن میں واقع لگژری اور تاریخی گھر فروخت کے لیے پیش کر دیا ہے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ گھر تقریباً 30 سال سے جمائما گولڈ اسمتھ کا خاندانی مرکز رہا ہے، جہاں انہوں نے اپنی زندگی کے اہم سال گزارے اور اپنے بچوں کی پرورش بھی کی۔ تاہم اب ان کے بچوں کے گھر سے منتقل ہونے کے بعد انہوں نے اسے فروخت کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔

رپورٹس کے مطابق جمائمہ گولڈ اسمتھ اپنی ذاتی زندگی میں نئے مرحلے کا آغاز کرنے جا رہی ہیں اور جلد ہی اپنے منگیتر کے ساتھ نئی زندگی شروع کریں گی، جس کے باعث وہ برطانیہ، سوئٹزرلینڈ اور دیگر مقامات کے درمیان وقت تقسیم کرنے کا ارادہ رکھتی ہیں۔

یہ گھر، جو چیلسی اور فلہم کے درمیان ایک پرائیویٹ علاقے میں واقع ہے، اپنے منفرد ڈیزائن، کھلے کچن اور جدید طرزِ تعمیر کے باعث ایک خاص پہچان رکھتا ہے اور اسے لندن کے نمایاں اور بااثر گھروں میں شمار کیا جاتا ہے۔

ذرائع کے مطابق طویل عرصے تک اس گھر سے جذباتی وابستگی کے باوجود اب جمائمہ گولڈ اسمتھ اپنی زندگی کے ایک نئے باب کا آغاز کرنے جا رہی ہیں۔

مزید خبریں

Back to top button